28

سی او ہیلتھ کی ناقص کارکردگی آر ایچ سی میں ادویات نا پید

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)سی او ہیلتھ کی ناقص کارکردگی آر ایچ سی میں ادویات ناپید’ دورہ کرنے کے بعد اور متعدد بار توجہ دلانے پر آر ایچ میں علاج کی سہولیات کو فقدان ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں’ رورل ہیلتھ کمپلیکس منڈی صادق گنج میں حالات بد ترین ہو چکے ہیں ہسپتال میں علاج کے لئے آنے آنے والے مریضوں کے لئے عام نوعیت کی گولیاں اور سیرپ بھی ختم ہو چکے ہیں سرنج تک مریضوں کو دستیاب نہیں آر ایچ سی میں موجود ڈاکٹرز کی ڈیوٹی مریضوں کو پرائیویٹ ادویات لکھنے تک محدود ہو چکی ہے شہریوں کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ بہاول نگر کو متعدد بار توجہ دلائی گئی اس کے باوجود ہسپتال میں موجود خراب طبی آلات ایکسر مشین ای سی جی مشین اور دیگر آلات کو بھی ٹھیک کرا کر فنکشنل نہ کیا جا سکا ادویات کی قلت پر بھی ان کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کی گئی اور اب جبکہ ادویات بالکل نہیں ہیں تب بھی ان کی جانب سے تاحال طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات نظر نہیں آ رہے شہریوں جا کہنا ہے کہ سی او ہیلتھ کی عدم دلچسپی سے آر ایچ سی منڈی صادق گنج ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے لئے تفریح گاہ بن چکا ہے جہاں کام کرنے کی بجائے وہ آتے ییں اور اپنا ٹائم گزار کر گھر کی راہ لیتے ہیں محمد جاوید عباس جٹ علی رضا عبدالرحمن اور دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر بہاول نگر آر ایچ سی منڈی صادق گنج میں عام آدمی کے لئے ادویات کی فراہمی سمیت علاج معالجے کی دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات عمل میں لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں