پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار نے اپنی شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ شوہر کو لڑکیاں دکھاتے دکھاتے انہیں وہ خود پسند آگئیں۔دوران شو اداکارہ نے بتایا کہ میں شروع سے ہی ٹام بوائے قسم کی لڑکی تھی اسی لیے خواجہ خضر حسین نے مجھے اپنے لیے لڑکی دیکھنے کا کہا تھا، میں نے ان کیلئے بہت کوشش بھی کی اور کئی لڑکیاں بھی دکھائیں لیکن اتفاق سے ساری انگیجڈ تھیں۔اداکارہ نے کہا کہ شوہر کو شادی کے لیے لڑکیاں دکھاتے دکھاتے اِنہیں میں پسند آگئی، بس پھر لڑکیاں پسند کرنے کا سلسلہ ختم ہوا اور میں خود دلہن بن گئی۔واضح رہے کہ ماڈل صحیفہ جبار نے 2017 میں اپنے قریبی دوست خواجہ خضر حسین سے لاہور میں شادی کی تھی۔
50