سرگودہا (بیوروچیف)کمشنر محمد اجمل بھٹی نے محکمہ جنگلات اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا کے زیر اہتمام ڈویژن کے چاروں ا ضلاع میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کمشنر محمد اجمل بھٹی نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے تو قیر حیدر کاظمی ، کنزرویٹر جنگلات نیاز محمد ‘ ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ ظفر محمود اور ڈویژنل آفیسر جنگلات نثار الحق سمیت دیگر افسران کے ہمراہ اپنے دفتر کے لان میں پودے لگائے۔ اس موقع پر کمشنر محمد اجمل بھٹی کی قیادت میں آگہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔ واک کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر محمد اجمل بھٹی کا کہنا تھا کہ اپنی آنے والی نسلوں کو سر سبز و شاداب پاکستان دینے کے لیے ہمیں اپنے اپنے حصے کے کم از کم دو پودے لگانے ہوں گے اور ان کی نگہداشت کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام افراد اور خصوصاً نو جو ا نو ں کو شجرکاری کی اہمیت اور اس کے اثرات سے آگاہی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجر سے محبت انسانیت سے محبت ہے کیونکہ درخت آکسیجن مہیا کرکے ہماری زیست کا سامان پیدا کرتے ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ مسلمان کوئی درخت یا کھیتی لگائے اور اس میں سے کوئی انسان، چرند و پرند کھائے تو وہ اس کے لیے صدقہ بن جاتا ہے۔
32