52

شریف’زرداری عوام کو اپنا غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں

فیصل آباد( پ ر)ضلعی جنرل سیکرٹری انصاف لائرز فورم فیصل آبادوامیدوارایم پی اے پی پی 112شہبازامیرعلی اعوان نے کہاہے کہ شریف ، زرداری عوام کو اپنا غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں،ملک میں اس وقت بھوک راج کر رہی ہے اور عوام حکمرانوں کو جھولیاں اٹھا کر بدعائیں دے رہے ہیں،عام انتخابات کا فوری انعقاد ناگزیر ہے ورنہ مسائل بڑھتے رہیں گے اور ملک بحرانوں میں پھنستا رہے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے بدترین مہنگائی کا اعتراف کر کے اپنی ناکامی ، نااہلی کا اعتراف کر لیا ہے اب حکمران اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے یاتو فوری طور پر اقتدار سے الگ ہوجائیں یا پھر قومی انتخابات کا اعلان کر دیں اس سے ہی ملک کو مزید تباہی اوربربادی سے بچایا جاسکتا ہے ملک بیرونی قرضوں سے نہیں بلکہ اندرونی سیاستی استحکام سے چلتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں