پاکستانی معروف اداکارہ ہاجرہ یامین کی جانب سے اداکار محسن عباس کے ساتھ کام کرنے پر یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ انڈسٹری میں عورتوں کے کرنے کے لیے منفرد کردار محدود ہیں اور انہیں جب بھی یہ موقع ملے گا تو وہ ہاتھ سے جانے نہیں دیں گی ۔پاکستانی آنے والی نئی ویب سیریز سیوک میں ہاجرہ یامین اور محسن عباس ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔ ہاجرہ نے سیریز میں ودیا نامی بھارتی رپورٹر کا کردار جبکہ محسن ایک سکھ کے طور پر دکھائی دیں گے ۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں ہاجرہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے محسن کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی کیوں ظاہر کی؟اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہماری انڈسٹری میں خواتین کے لیے منفرد کردار کی کمی ہے ۔ اب اگر انہیں یہ موقع ملا ہے کہ وہ روائتی مصیبت میں گھری لڑکی کے بجائے کچھ منفرد کریں تو وہ ضرور کریں گی ۔مزید ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا پیشہ ورانہ کام کبھی نہیں چھوڑیں گی اور اگر انہیں اچھا کردار ملے گا تو وہ موقع سے فائدہ ضرور اٹھائیں گی ۔تاہم وہ ایسے ایوارڈ شوز یا ایونٹس میں جانے سے گریز کرنے پر غور کریں گی جہاں ایسے لوگوں کو بلایا جائے گا ۔
33