اسلام آباد(بیوروچیف)وزیر خارجہ بلا و ل بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے سا ری زندگی بھیک مانگتے ہوئے گزاری، شوکت تر ین پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے تھے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیلاب نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، پا کستان کے جی ڈی پی کا 10 فیصد سیلاب میں برباد ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوبا ہوا تھا، پاکستان اکیلا سیلاب متاثرین کی بحالی نہیں کر سکتا، ہمدرد اور دوست ممالک نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں 9 ارب ڈالر ملنا کوئی مذاق نہیں ہے، سفارتکاری کی کامیابی ہے، جنیوا کانفرنس پاکستان کیلئے بہت اہم اور کامیاب رہی، پاکستان کے آئسولیٹ ہونے کا بیانیہ دفن ہو گیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک ہوتا ہے سیاسی انٹرسٹ اور ایک ہوتا ہے نیشنل انٹرسٹ، عمران خان نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ خطے کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہوا ہے، دہشت گردی صرف پاکستان کا نہیں بلکہ افغانستان کا بھی مسئلہ ہے
34