30

شہبازشریف ملک صحیح خطوط پراستوارکررہے ہیں

فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ (ن)سٹی فیصل آباد کے نائب صدر چوہدری عبدالجبارجٹ نمبردار نے ا پنے ایک بیان میں کہا ہے کہ و ز یر اعظم میاں محمد شہبازشریف ملک کو صحیح خطوط پراستوارکررہے ہیں ‘ عمر ان خان کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک کی معیشت تباہ ہوگی۔تحریک انصاف کے ناتجربہ کارحکمرانوں نے عوام کو اندھیرے میں ر کھا ۔ ملک وقوم کا استحصال کیا’سیاسی قا ئد ین کو جیل میں ڈال دیا’عمران خان نے عوام کی فلاح وبہبود پرکوئی توجہ نہ دی بلکہ سیاسی انتقامی کارروائیاں جاری رکھیں اب عمران خان کوپھرشوق ہے کہ میں وزیراعظم بن جائوں اب عوام عمران خان کوووٹ نہیں دینگے۔کیونکہ عوام کوپتہ ہے کہ عمران خان اقتدار میں آکرسکون برباد کردیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں