اسلام آباد(بیوروچیف)پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے شہباز شریف اورمریم نواز سمیت دیگر کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے پیر کو عدالت میں درخواست دائرکریں گے، اپنے ایک بیان اور ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کے آنے سے معاملات پچاس فیصد بہتر ہوئے ہیں، مزید بھی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایک ہی مقصد اپنے مقدمے ختم کرانا ہے، سلیمان شہباز کو کلین چٹ ملنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ تو لینا پڑے گا۔
45