27

شہداء پولیس کی فیملی قابل احترام اکیلا نہیں چھوڑ سکتے

ساہیوال(بیوروچیف) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید میاں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ایس پی لیگل عبدالوحید محمدضیاالحق اے ڈی آئی جی معین الدین اے ڈی۔پرائیویٹ سیکرٹری راؤ ایوب و دیگر افسران نے استقبال کیا۔آر پی او آفس آمد پر انہیں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ امن و امان اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ بعدازاں آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کے ہمراہ یاد گار شہدائے پولیس پر حاضری، پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ پنجاب پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں