34

شہری کے گھر 20لاکھ کا ڈاکہ ‘ محنت کش سے آٹے کا تھیلا اور موٹر سائیکل چھین لی گئی

ٹھیکریوالہ’ مکوآنہ(نمائندگان)دومختلف واقعات میں شہری نقدی و دیگر اشیاء سے محروم ‘ پہلے واقعہ میںتھانہ ٹھیکریوالہ کے قریب جھنگ روڑ پر گھر میں دن دیہاڑے تقریبا 20 لاکھ کی ڈکیتی’ پولیس بے خبر رہی’تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے قریب جھنگ روڑ پر دن دیہاڑے چوہدری اشرف بندیشہ کے گھر 4 نا معلوم کار سوار افراد نے گھس کر اسلحہ کے زور پر خواتین کو حراساں کرتے ہوئے کمروں میں بند کر دیا اور گھر سے تقریبا 10 ہزار اماراتی درہم’ 6 تولے طلائی زیورات’ قیمتی موبائل’50000 روپے نقدی رقم’ ایک عدد لیب ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان لے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔دوسرے واقعہ میںنامعلوم دوموٹرسائیکل سوارمسلح ڈاکو ئوں نے شہری سے آٹے کے دوعددتھیلے اورموٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے ‘تفصیل کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ مکوآنہ بائی پاس چوک کے قریب اسلم نامی شہری آٹے کے دوعددتھیلے خریدکرگھرواپس جارہاتھاکہ بائی پاس چوک کے قریب دومسلح موٹرسائیکل سوارڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر آٹے کے تھیلے اورموٹرسائیکل چھین لی اورفرارہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں