22

شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں

فیصل آباد (پ ر) انجمن تا جر ا ن منٹگمری بازار کے صدر حاجی محمد عا بد’ صدر سپریم انجمن تاجران حاجی محمد اسلم بھلی ‘سابق صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری’ رانا سکند ر اعظم خاں ‘نائب صدر ایف سی سی آ ئی و جنرل سیکرٹری انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ر ا نا ایوب اسلم منج اور ممبر ایف سی سی آئی شیخ ابرار ‘اور رانا اکرام اللہ خاں نے اپنے مشترکہ بیا ن میں مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں تمام خراب ٹریفک اشاروں کی درستگی کی جائے گھنٹہ گھر سے ملحق آٹھ بازاروں میں گاڑیوں کی پارکنگ کے سسٹم میں بہتری لائی جائے اور وارڈنز کی کارکردگی بھی بہتربنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں