29

شیخ رشیدکو5سے7سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے

اسلام آباد(بیوروچیف) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر درج ایف آئی آر سامنے آگئی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر مقدمے میں ایک قابل ضمانت اور دو ناقابل ضمانت دفعات لگائی گئی ہیں۔شیخ رشید پر عائد دفعہ120نفرت انگیز تقریرکی قابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 6ماہ قیدیاجرمانہ ہے، دفعہ 153 اے بغاوت پراکسانے کی ناقابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 5 سال قید ہے جب کہ دفعہ 505 عوام کو اشتعال دلانے کی ناقابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 7سال قید ہے۔واضح ر ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو پنڈی پولیس نے موٹر وے سے گرفتار کر کے اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ منتقل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں