فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)معروف برآمدی ادارے ”کے اینڈ ایمز” کے چیئرمین حاجی شریف طارق کی ہمشیرہ محترمہ ۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق اور کے اینڈ ایمز کے ڈائریکٹر معظم طارق اور منیب طارق کی پھوپھی صاحبہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیںانا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کا جنازہ اُن کی رہائش گاہ سے اٹھایا گیا جبکہ نماز جنازہ گزشتہ رات آٹھ بجے غلام محمد آباد کے قبرستان میں ادا کی گئی ۔دریں اثنا مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے آج صبح ایک خصوصی دعائیہ تقریب حاجی شریف طارق کی رہائش گاہ کے نزدیک ابراہیم مسجد کلب روڈ سول لائن میں ہوئی۔ جس میں مرحومہ کے عزیز و اقارب کے علاوہ تاجروں، صنعتکاروں، معززین شہر، اعلیٰ سرکاری افسران اور فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
31