صفدرآباد(نمائندہ خصوصی)حاجی بشیر احمد بھٹی سابقہ ڈپو ہولڈر مرحوم کا ختم چہلم جامع مسجد خالقیہ رضویہ صفدرآباد میںادا کیا گیا جس میں چورہ شریف کے خلیفہ صوفی مشتاق احمد چوراہی نے خصوصی شرکت کی۔تلاوت کلا م پاک کے بعد محمد انور نگینہ نے دل سوز آواز میں دربار رسالتۖمیںگلدستہ عقید ت کے پھول نچھاور کیئے۔دارالاحسان فیصل آباد کے خطیب اعظم علامہ محمد فیاض احمد نقشبند ی چوراہی نے میلاد پاک ۖ اور ایصال ثو ا ب پر مدلل خطاب کیا۔ختم شریف پڑھنے کے بعد حاجی بشیر احمد بھٹی مرحوم اورتمام مو منین ،مومنا ت ، مسلمین مسلمات سمیت امت مرحوم کیلئے د عا ئے مغفرت کی گئی۔آخر میں حاضر ین میں ختم پا ک کا لنگر شریف تقسیم کیا گیا اور کھانا کھلایا گیا ۔ مرحوم کے بیٹے احسان الحق بابر نامہ نگار ڈیلی بز نس رپورٹ(صفدرآباد) نے د عا میں شرکت کے لئے آنیوالے معززین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
26