31

صفدرآباد کیلئے رچنا ایکسپریس کو فوری بحال کیا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)لاہور تا فیصل آباد ریل گاڑی رچنا ایکسپریس کو فوری بحال کیا جائے،شہریوں نے بتایا کہ لا ہور تا فیصل آبادریلوے ٹرین رچنا ایکسپریس جو کہ عرصہ دراز سے بند ہے اسے عوام کی سہولت کے لئے فوری بحال کیا جائے۔ایک وقت تھا کہ اس ریلوے سیکشن پر یہ ٹرین ایک منافع بخش ٹرین تھی جو کہ ریلوے کو خاصی آمدن سے نوازتی تھی مگر نا معلوم وجوہات کی بنا پراسے بند کر دیا گیا۔عوام کی یہ سہولت کس کے کہنے پر بند کی گئی یہ ایک راز ہی رہے گا۔انجمن شہریاں اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور تا فیصل آباد رچنا ایکسپریس کو چلایا جائے تا کہ عوام کو ان دونوںبڑے شہروںمیں آمدورفت کی سہولت حاصل ہو سکے۔یاد رہے کہ کسی زمانے میں یہ ٹرین اس روٹ کی منافع بخش ٹرین تھی جس سے لوگ استفادہ کرتے رہے اور ریلوے کو بہت انکم ہوتی تھی لیکن نہ جانے کس کی نظر لگ گئی اور اسے بند کر دیا گیا۔شیخوپورہ ،فاروق آباد،صفدرآباد،سانگلہ ہل،چک جھمرہ سمیت پورے علاقہ کے عوام اس گاڑی پر سفر کرتے تھے ۔کاروباری لوگوں،طلبہ و طالبات اور دیہات کے عوام سے یہ سہولت چھین لی گئی جس سے عوام کی پریشانیوں میں بہت اضافہ ہوا ۔خواجہ سعد رفیق ایک عوامی شخصیت ہیں اور لاہوری ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل کا ادراک بھی رکھتے ہیں،میڈیا چینلز پر ان کی باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ عوام کی تکالیف کو کم کرنے کا جزبہ رکھتے ہیں لہٰذہ ان سے صفدرآباد کے عوام کی اپیل ہے کہ رچنا ایکسپریس کو دوبارہ شروع کیا جائے۔اگر م ممکن ہو تو پلیز صفدرآباد کا وزٹ کریں اور عوام سے براہ راست گفتگو کریں اور اس ٹرین کو ٹریک پر لائیں۔عوام ان کے شکر گزار رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں