29

صوبے بھر میں وافر آٹا دستیاب ہے ‘ پرویز الٰہی

لاہور(بیوروچیف) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں سستے آٹے کی دستیابی کے لئے سیل پوائنٹس میں اضافہ کیا گیا ہے ، پنجاب میں سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر سطح پر موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ فلور ملوں کیلئے سرکاری گندم کا ڈیلی کوٹہ 26 ہزار میٹرک ٹن کر دیا گیا ہے ، پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات سے صوبہ بھر میں آٹا وافر دستیاب ہے ، محکمہ خوراک اور انتظامی افسران کو آٹے کی سپلائی اور دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم اور آٹے کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے ہر وہ اقدام اٹھا رہے ہیں جس سے غریب آدمی کو ریلیف ملے ، پنجاب کے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے وافر مقدار میں گندم کا سٹاک موجود ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں