30

ضلعی الیکشن کمشنرسرگودھا محمد اسلم تبدیل

سرگودہا(بیوروچیف)ریجنل الیکشن کمشنر عامر جاوید نے بتایاہے کہ حکومت نے ضلعی الیکشن کمشنر سرگودہا محمد اسلم کو تبدیل کر کے مظفر گڑھ تعینات کر دیا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ جہلم سے غلام عباس کو تبدیل کر کے ضلعی الیکشن کمشنر سرگودہا تعینات کیاگیاہے ۔ جنہوںنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیاہے ۔ انہوں نے دونوں افسران کیلئے نیک خواہشات کاا ظہار کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں