29

ضلعی انتظامیہ جھنگ کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں

جھنگ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پرضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رواں ماہ کے دوران 9037انسپکشنز کرکے مہنگائی کے مرتکب دوکانداروں کو17 لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے جبکہ اس ضمن میں 15ایف آئی آر کے اندراج سمیت 148 گرانفروشوں کو حوالہ پولیس کیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹ کے روزانہ کی بنیاد پر دورے کر کے زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف ایکشن بھی لے رہے ہیں تاکہ صارفین کو حکومتی ریلیف میسر آسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں