39

ضلعی انتظامیہ عوام کی فلاح کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے

جھنگ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر شہریوں کو اشیاء خورونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ اس ضمن میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈیوں اور مارکیٹوں کا دورہ کر ر ہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اوربولی کے عمل کا جائزہ لیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا کہنا تھا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو استحکام میں رکھنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی سمیت اشیاء خورونوش اور سبزیوں وپھلوں کی سستے نرخوں پر فراہمی کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ضلع میں مصنوعی مہنگائی اور گرانفروشی کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی فلاح کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے کسی بھی عناصر کو مصنوعی مہنگائی ، ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں