جھنگ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر نگرانی ضلع بھر میں معیاری سبسڈائز آٹا مقررہ نرخ پر وافر مقدار میں دستیاب ہے۔شہریوں کی سہولیات کے پیش نظر ضلع بھر میں شاپس اور سیل پوائنٹس پر آٹا دستیاب ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹے کی خرد برد کرنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلع میں سرکاری آٹا وافر مقدار میں شہریوں کو دستیاب ہے۔شہری شکایات کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کو فوری آگاہ کریں۔
37