ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) حکومت پنجاب کے تاریخی رمضان پیکج کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی سربراہی میں چاروں تحصیلوں میں کے مفت آٹا پوائنٹس پر بلاتعطل آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ڈاکٹر انعم فاطمہ نے مفت آٹاپوائنٹس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے مفت آٹے کی تقسیم اپنی نگرانی میں کروائی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبہ کے عوام کے لئے تاریخی رمضان پیکج دیا ہے ۔عوام کی سہولت کے لئے مفت آٹا فراہمی کے اوقات کار تبدیل کرکے صبح 6 بجے سے کردیئے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آٹا فراہمی مراکز پر شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔ آٹے کے معیار اور وزن پر کوئی سمجھوتا نہیںکیا جا رہا ہے ۔
39