23

ضلع چنیوٹ سے جرائم پیشہ عناصرکامکمل صفایا کردیا جائیگا’ ڈی پی او ملک عمران

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عمران احمد ملک نے پولیس لائن چنیوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہاہے۔ لوگوں کی جان و مال،عزت و آبرو کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ماہ دسمبر 2022کے دوران مربوط حکمت عملی سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرنے کا ٹارگٹ دیاگیا۔چنیوٹ پولیس نے شبانہ روز محنت کرکے ڈکیتی،راہزنی،چوری کی سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک ڈکیت گینگز سمیت 50سے زائد ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1کروڑ 14لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں طلائی زیورات سونا چاندی،مال مویشی بھینسیں،گائے دیگر مویشی، مسروقہ موٹرسائیکل، گھریلو سامان،وغیرہ شامل ہیں جبکہ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی، راہزنی، چوری کے مقدمات میں 17لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مسروقہ نقدی برآمد کی گئی۔ملزمان کے قبضہ سے 42لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 12راس بھینسیں،1راس گائے برآمد کرلی گئیں۔ملزمان کے قبضہ سے11مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمدکرلی گئیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 45لاکھ روپے کا سونا برآمد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں