35

طاہرالقادری نے موجودہ نظام کوترقی کا بڑا دشمن قراردیا

فیصل آباد(پ ر)پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدرمیاں ریحان مقبول نے ایگزیکٹو کو نسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس نظام کو ترقی کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا اور اس کے لئے جد و جہد کی۔ عوامی تحریک کے کارکنوں نے اس ظالم نظام سے لڑتے ہوئے جانیں دیں اور پچھلے 8سال سے جھوٹے مقدمے بھگت رہے ہیں مگر آج بھی ہمارا یہی موقف ہے کہ اس نظام کے ہوتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ اس نظام نے مافیاز کو اتنا مضبوط کر دیا ہے کہ وہ خود کو احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں،سیاسی قیادت جرم کو جرم، گناہ کو گناہ اور حرام کو حرام نہیں سمجھتی۔سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے سب کچھ سامنے آگیا۔پاکستان عوامی تحریک ہی اس ملک کی امید اور اندھیرے میں روشنی کی کرن ہے۔ اجلاس میں مرکزی صدریوتھ راناوحیدشہزاد،ڈو یثرنل صدرمیاں کاشف محمود،ضلعی صدرمیاں عبدالقادر،رانارب نواز، رانا طاہر سلیم، رانا غضنفر علی، آصف عزیز، علامہ عزیز الحسن، سہیل چوہدری، رانا نثار شہزاد ،حماد احمد، نعلین مصطفی، محمد فاروق، ظہور انور، محمد طلحہ، عمر فاروق، غلام مصطفی چوہدری، غلام محمد قادری، منظور حسین، مرزا محمود قادری نے شرکت کی۔انہوں نے مزید کہاکہ حکمرانوں نے بدانتظامی کے ذریعے ملک کی معیشت کا برا حال کرکے تنخواہ دار اور غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے غریب عوام کے منہ سے روٹی تک کا نوالہ چھین لیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں