32

عالمی برادری ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی کا نوٹس لیں

فیصل آباد(پ ر) انجمن تاجرا ن کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود نے کہا ہے کہ ڈنمارک میں قرآ ن پاک کی بیحرمتی کا عالمی دنیا نو ٹس لے،بین الاقوامی برادری نفرت پھیلانے والوں سے آنکھیں بند نہ کرے اورگستاخوں کو کٹہرے میں لائے ، ڈنمارک میں مقدس کتاب قرآ ن پاک کی بے حرمتی کرنے والے انسان کہلانے کے حق دار نہیں ہیں۔انہو ں نے کہاکہ سویڈن کے بعد ڈنمارک میں قر آ ن پاک کی بے حرمتی کے بیہودہ اور جارحانہ فعل کی جتنی مذ مت کی جا ئے کم ہے، ہم ڈ نما ر ک سے اپیل کرتے ہیں کہ یہ پاکستانی عوام اور د نیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال ر کھے، اور ان نفرت انگیز اور ا سلا مو فو بک حرکات کو روکنے کیلئے اقدامات کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں