فیصل آباد(پ ر)پاکستان فلا ح پارٹی کے رہنما سید آفتاب عظیم بخاری نے کہا ہے کہ سویڈن میں تو ہین قرآن دنیا کی سب سے بڑی د ہشتگردی ہے’ عالم کفر کی اسلام کیخلا ف سازشوں کو ہمیشہ کیلئے نیست و نا بو د کرنے کے موثر و جا ند ا ر لائحہ عمل ضروری ہے دشمنان اسلا م کو اچھی طرح پتا ہے کہ مسلمان اعمال میں کمزور تو ہوسکتا ہے لیکن ا سکااللہ تعالی کی وحدانیت، رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت قرآن واسلام سیرشتہ نہ کمزور تھا نہ ہیاور ناہی ہوسکتا ہے اللہ تعالی کی وحدانیت، رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت قرآن و ا سلام کیخلاف عالم کفر کی طرف سے سوچی سمجھی سا زش کے تحت وقتا فوقتا چھیڑ چھاڑ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عالم کفردنیا کاامن تباہ کرنیکا سب سے بڑا ذمہ دار ہے۔
41