فیصل آباد(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹر ی جنرل پنجاب (نارتھ )’ سابق ٹا ئون ناظم لائل پور ٹائون و ٹکٹ ہولڈر پی پی 108کے چوہدری ندیم آفتاب سندھو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں نوشتہ دیوار پڑھ لیں ان جماعتوں کو اس بات کا ادارک ہو چکا ہے کہ اب عوام ان کے ساتھ نہیں اپنے اخباری بیان میں انہوں نے مزیدکہا کہ عام انتخابات میں عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف دوتہائی سے زائد اکثریت میں آئے گی انہوں نے کہا کہ عوام ملک اور اپنے حالات میں کسی طرح کی مثبت تبدیلی آنے کی بجائے کی مزید تنزلی کی طرف جانے کی وجہ سے کئی دہائیوں سے حکومتیں کرنیوالوں سے بیزار ہو چکے ہیں ۔
45