40

عام انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار

اسلام آباد (بیوروچیف) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار کر لیا ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ہے اس سلسلے میں الیشکن کمیشن نے نے 21 بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو 2 فروری کو بلا لیا ہے، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے ضابطہ اخلاق پر مشاورت اور تجاویز مانگے گا،چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس دو فروری دن دو بجے ہوگاجبکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے 21 جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں