32

عبداللہ کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ ‘ 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ سمن آباد کے علاقہ عبداللہ کالونی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولیاں لگنے سے 2ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار’ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروادیا۔پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوارڈاکوشہری سے نقدی فون چھین کر فرار ہوئے تومتاثرہ شہری کی کال پر سمن آباد پولیس نے عبداللہ کالونی کے قریب موٹرسائیکل سوارکو رکنے کا اشارہ کیا توانہوں نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے 2ڈاکوزخمی ہوکر گرپڑے جن کی شناخت عدنان بٹ ولد صدیق بٹ اور یٰسین ولد طاہراقبال کے نام سے ہوئی جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں