39

عثمان انور نئےIGپنجاب تعینات

لاہور(بیوروچیف) حکومت نے عثمان انور کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا۔ عثمان انور کو پنجاب پولیس کا نیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) تعینات کیا گیا ہے اور کابینہ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او )لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ کردیا گیا اور انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں