33

عظمت قرآن و حرمت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

ساہیوال(بیورو چیف) ہم قرآن پاک کی عظمت و حرمت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پوری امت مسلمہ حضور ۖ کی شان کی خاطر اور قر آن پاک کی حر مت میں کسی قسم کی نازیبا بات کو برداشت نہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار امامیہ آرگنائزیشن کے مر کزی رہنما سید شاہد حسین تر مذی نے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں تا کہ ان کو معلوم ہو سکے کہ ہم حضور پاک اور اللہ کی مقدس کتاب قر آن مجید کا کتنا احترام کر تے ہیں قر آن مجید میں پوری دنیا کے لئے رہنمائی موجود ہے اس مقدس کتاب کی بے حر متی عالمی امن کے دشمنوں کی سازش ہے جس کا مقصد دنیا کے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے ۔ سیدشاہد حسین تر مذی نے مزید کہا کہ پشاور پولیس لائنز میں نماز کی ادائیگی کے دوران دہشت گردی کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی میں شہید ہونے والوںکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ جو لوگ زخمی ہوئے ہیں وہ جلد از جلد صحت یاب ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں