44

علی امین گنڈاپور پر مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیروپی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے جنرل سیکرٹری اور عمران خان کے چیف آف سیکیورٹی اسٹاف علی امین گنڈاپور،فوکل پرسنز و ساتھیوں اور کارکنان کے خلاف دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے پر ایس ایچ او کینٹ صابر حسین بلوچ کی مدعیت میں تھانہ چھاونی میں زیر دفعات 147،149،188اور 341 مقدمات درج کر لیے گئے۔اسلام آباد و بھکر میں درج دو الگ الگ مقدمات کے سلسلے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست کی منظوری کے لیے ہائی کورٹ ڈیرہ بنچ میں پیش ہونے کے دوران علی امین اور ان کے دیگر ساتھیوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد کی جانب سے نافذ کردہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کارکنان کو جمع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں