35

عمران خان سچا اور کھرا لیڈر ہے

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گلشن راوی ٹی جنکشن انڈر پاس، سمن آباد موڑ انڈر پاس پراجیکٹ اور سمن آباد سٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیاـوزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سچا او رکھرا لیڈر ہے۔عمران خان جیسا کھرا اور سچا لیڈر پاکستان میں نہیں ملنا۔عمران خان عوام کی بہتری اور بھلائی کے لیے ہر خطرہ مول لے رہے ہیں۔ حملے میں عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے محفوظ رکھا۔عمران خان پر حملہ کرنے والے اور اس کے پیچھے لوگ جلد پکڑے جائیں گے۔عمران خان کے ہوتے ہوئے عوام کو کوئی فکر کی ضرورت نہیں ہے۔ہمیں علم ہے کہ عمران خان ایماندار ہے، اسی لئے لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں