35

عمران خان صحت مند ہوتے سڑکوں پر نکلیں گے

فیصل آباد( پ ر) انصاف لائرز فورم کے ضلعی جنرل سیکرٹری فیصل آبادوامیدوارایم پی اے پی پی 112شہبازامیرعلی اعوان نے کہاہے کہ جب تک نظام شریفوں اور زرداریوں کے تابع رہے گاملک ترقی نہیں کر سکتا، جیسے ہی سابق وزیراعظم عمران خان صحت یاب ہوں گے ہم سڑکوں پر نکلیں گے،کارکنان صحتیابی کے بعد عمران خان کے میدان میں آنے کے منتظر ہیں،پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی بلدیاتی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر جو ڈاکہ ڈالا گیا اس کی مثال نہیں ملتی، پی پی نے جو واردات کی اس پر حیرانی نہیں ،پی ٹی آئی کے مینڈیٹ میں نقب لگانے کیلئے ہر طرح کا حربہ استعمال کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بڑے مقصد کیلئے تاریخی جدوجہد کر رہے ہیں جس سے ملک اور قوم کا مستقبل جڑا ہے ،راجہ پرویز اشرف نے اپنے سیاسی آقائوں کی خوشنودی کی خاطر سپیکر کے بڑے منصب کی توہین کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں