24

عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

ساہیوال(بیورو چیف)پاکستان تحریک انصا ف کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 141 چو ہدری صغیر انجم نے کہا ہے کہ عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک عروج کی بلندیوں کو چھو رہی ہے جس سے امپورٹڈ حکمران خوفزدہ ہو کر سیاسی ا نتقام پر اُتر آئے،وہ جتنی مرضی انتقامی کارروا ئیا ں کر لیں عوام بیدار ہو چکے اور حقیقی آزادی کی جد و جہد میں عمران کے شانہ بشانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہماری نسلوں کو فکری اور ذہنی طو ر مکمل آزاد اور خودمختار بنانے اور دنیا میں پاکستان کی عزت اور وقار کو دوبارہ بحال کرنیکی جنگ لڑ رہے ہیں اور بہت جلدعمران خان کی قیادت میں حقیقی آ ز ا دی حاصل کرکے رہیں گے۔ عمران خا ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت ر کھتے ہیں۔ ا نہو ں نے کہا حکمران ٹولے کا کام صر ف اپنے کیسز ختم کرانا ہے، غریب عوام کی اسے کو ئی فکر نہیں کیونکہ یہ عوامی لوگ ہی نہیں۔پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں ترسیلات زر اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں