فیصل آباد (پ ر) تحریک انصاف کی رہنما و کو آرڈنیٹر این اے 109میڈم رقیہ ا بر ا ہیم نے کہا کہ احتجاجی تحریک اور عمران خان کو ر و کنا کسی کے بس کی بات نہیں ،8ماہ میں امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیا ہے ، ملک پر پی ڈ ی ایم کی صورت میں بددیانت ٹولہ مسلط ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ پاکستان کو کرپٹ او ر امپورٹڈ ٹو لہ سے بچانے کیلئے عمران خان نے اقتدار کی پر و ا ہ نہیں کی ا سمبلیا ں توڑ دیں ان کا نظریہ اقتدار نہیں بلکہ اعلی اقدار کو فر و غ دیکر ملک کو ایک حقیقی اسلامی جمہوری فلاحی ریاست بنانا ہے۔حکمران اتحادنے اپنے کرپشن کیسز معاف کراکر پاکستان کو مقروض بنا دیا ہے۔
