ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر و وزیراعظم پاکستان کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف میڈ ان پاکستان ہیں ‘ قوم اور نوجوانوں کو سمجھ آرہی ہے کہ پاکستان کا واحد لیڈر میاں نواز شریف ہے ‘ جو ملک کو مشکلات سے نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ‘ عمران خان اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں’ جیل بھرو تحریک جیب بھرو تحریک ہے ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈویژنل صدر مسلم یوتھ ونگ ن ڈیرہ و آزاد امیدوار حلقہ این اے38روشن ضمیر لغاری ایڈوکیٹ ہائیکورٹ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر عبداللہ ظفری ‘ مسلم لیگ ن ٹانک کے صدر سمیع اللہ خان برکی ‘ صوبائی نائب صدر نعیم خان وزیر ‘ صوبائی نائب صدر محمد اکبر خان عرف نونی خان گنڈہ پور ‘ شیخ عارف ‘ اللہ نواز کھرل ‘ یامین جان ‘ ایم فواد جی اور زیشان راج و دیگر موجود تھے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران امیر مقام نے کہا کہ ملک میں جنرل الیکشن وقت مقررہ پر ہونگے ‘ بدقمستی سے میاں نواز شریف کیخلاف سازش کی گئی یہ سازش آج بھی جاری ہے ‘ملک میں پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت ہے ملک کو معاشی بحران سے ملک کر نکالیں گے ‘ عمران خان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے ۔
43