55

عمران خان کی قبل از وقت الیکشن کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عمران خان کی قبل ازوقت الیکشن کروانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی’ ذاتی انا کی تسکین کیلئے پنجاب اسمبلی تحلیل کر کے انہوں نے اپنے پائوں پر خودکلہاڑا مارا ہے’ ہم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں عمران خان کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں’ بہت جلد ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز وطن واپس آ کر آنے والے الیکشن کو لیڈ کریں گے’ ان خیالات کا اظہار سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے اپنے آفس میں مسلم لیگ (ن) این اے 108 کے عہدیداروں و کارکنوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا’ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں اعجاز’ کوارڈی نیٹر ملک شہزاد’ طاری اعوان’ اویس رحمانی’ ڈاکٹر آصف’ حاجی افضل رحمانی و دیگر ورکر بھی موجود تھے’ چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اقتصادی ٹیم معیشت کی بہتری کی کوشش کر رہی ہے اور آنے والے دنوں میں معیشت میں مزید بہتری آئے گی’ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہل حکومت نے جس طرح ساڑھے تین سال ملکی معیشت کو برباد کیا ہے اس کی بحالی کیلئے کچھ وقت درکار ہو گا’ جو لوگ پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے کے خواب دیکھ رہے ہیں ان کی یہ حسرت کبھی پوری نہیں ہو گی’ اس وقت پاکستان کی باگ دوڑ تجربے کار ٹیم کے ہاتھ میں ہے’ مجھے پوری امید ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک میں خوشحالی آئے گی اور روشنی کا سفر دوبارہ شروع ہو گا’ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ تیاری کرلیں’ ہم نے عمران خان اور اس کے نااہل ٹولے کو دھول چٹانی ہے اور انہیں عبرتناک شکست دینی ہے’اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں اعجاز’ کوارڈی نیٹر ملک شہزاد’ طاری اعوان’ اویس رحمانی’ ڈاکٹر آصف’ حاجی افضل رحمانی نے چوہدری عابد شیرعلی کو یقین دلایا کہ این اے 108 سمیت فیصل آباد کی عوام میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے’ الیکشن آنے پر ہم ثابت کریں گے کہ فیصل آباد پہلے بھی میاں محمد نواز شریف کے دیوانوں کا شہر تھا آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا’ انہوں نے کہا کہ ہم جاگ رہے ہیں اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں’ ہمیں یقین ہے کہ اس مرتبہ جیت ہماری ہو گی اور سیاسی مخالفین ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں