67

عمران کی جعلی مقبولیت پھر کسی سہارے کی تلاش میں ہے

کمالیہ(نامہ نگار) سابق ایم این چوہدری اسد الرحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان کی جعلی مقبولیت ایک بار پھر کسی سہارے کی تلاش میں ہے، سیاست میں تحریک انصاف کی حالت لنگڑی بطخ جیسی ہے، مریم نواز پارٹی قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی رہنمائی میں کارکنوں کو منظم اور متحد کرینگی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، ملک کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے اور جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، عوام بھی ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز سیاست میں جارحانہ حکمت عملی اختیار کرتی ہیں اور پاکستان کو اس وقت مریم نواز جیسی دلیر اور جراتمند لیڈر کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی سیاست اور حکمرانی کی یاد گاریں ایٹمی دھماکے، موٹرویز، میٹروز، توانائی منصوبے، سی پیک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں