سرگودھا (بیوروچیف) عوام تجربہ کار حکمرانوں سے تنگ نظر آرہے ہیں آٹا’ چینی کا بحران حکومتی صفوں میں موجود لوگوں نے پیدا کیا جب یہ مافیا اربوں روپے کما لیتا ہے تو تجربہ کاروں کو ہوش آتا ہے اور نوٹس لیکر مہنگائی میں مزید اضافہ کرکے اپنے ساتھیوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس پریزیڈنٹ شمالی پنجاب انصر اقبال ہرل نے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے دوسروں کو کرپٹ کہنے والے حکمران خود کرپشن میں ملوث ہیں پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے جس کی سزاء حکمران انہیں دے رہے ہیں انصر اقبال ہرل نے کہا کہ اب عوام تجربہ کاروں کو پہچان چکے ہیں پٹرول’ بجلی’ گیس عوام کی پہنچ سے دور ہورہی ہے عوام کا خون نچوڑنے والے اب اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں عوام نے حکمران ٹولے کو مسترد کردیا ہے۔
41