فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پولیس لائنز کے مین پریڈ گرائونڈ میں ملازمین کیلئے اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا،جس کی صدارت سٹی پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی نے کی اجلاس میں پولیس ،ایلیٹ فورس ،ڈولفن فورس اوروارڈنز نے شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعدسٹی پولیس آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام افسران و اہلکاران کواجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں ،مجھے اس بات کا فخر ہے کہ میں فیصل آباد پولیس فور س کے شیر جوانو ں کا کمانڈر ہوں آج کے اجلاس کا مقصد یہ ہے کہ آپ کے مسائل سنے جائیں اور ان کا حل کیا جاے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے
45