20

عید قربان کی آمد آمد،جانوروں کے چارہ کی قیمتوں میں ہوشر باء اضافہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عیدالاضحی کے قریب آتے ہی قربانی کے جانوروں کے چارہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی جبکہ مہنگے اور غیر معیاری چارہ کے باعث قربانی کے جانور بیمار ہونے لگے، ضلعی انتظامیہ چارہ مافیا کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں۔ تفصیل کے مطابق عید قربان کے قریب آتے ہی شہر میں جگہ جگہ قربانی کے جانوروں کے چارہ فروخت کرنے کے سٹال لگا رکھے ہیں جہاں وہ من مرضی کے ریٹ وصول کرنے لگے۔ جبکہ سبز چارہ میں برسین’ لوسن’ مکئی کے علاوہ گھاس’ جنتر اور دیگر جڑی بوٹیوں کو بھی کاٹ کر فروخت کی جا رہی ہیں، جس میں پتہ کم اور ڈنڈل زیادہ ہوتے ہیں اور جانور سبز پتے کھا کر ڈنڈل چھوڑ دیتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ توڑی ونڈا’ چنے’ چوکر اور دیگر جانوروں کی خوراک میں شامل اجزاء کی بھی منہ مانگی قیمتیں وصول کی جاتی ہیں۔ شہر بھر میں چارہ کے جگہ جگہ مختلف ریٹ وصول کئے جاتے ہیں۔ عید قربان کے قریب آتے ہی چارہ مافیا بھی بے لگام ہو چکا ہے۔ شہری حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ قربانی کے جانوروں کے چارہ کی مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو بھی لگام ڈالی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں