34

غریب طلبہ میں یونیفارم ‘ جرسیاں اور شوز تقسیم

مکوآنہ(نامہ نگار)گورئمنٹ ہائی سکول 229رب مکوآنہ میں ایک تقریب بسلسلہ غریب،ناداراورمستحق طلبہ میں یونیفارم ،شوز اورسردی سے بچائو کیلئے گرم جرسیاں تقسیم کرنے کی منعقد ہوئی مکوآنہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک مظہراعوان نے طلبہ میں یونیفارم ،جرسیاں اورشوزتقسیم کئے جوکہ انہوں نے اپنے ساتھیوں ڈاکٹراسلم پرویزاورشان مغل کے تعاون سے ذاتی جیب سے مہیاکیں اس موقع پر پرنسپل محمدساجدنزیرنے ذاتی دلچسپی لینے پر حاجی ملک مظہراعوان ودیگرسماجی شخصیات کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ مخیر افراد اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں تاکہ معاشرے کی بھلائی ہوسکے اس موقع پر حاجی ملک مظہراعوان نے سکول کے بچوں کے لیے پینے کے صاف میٹھاپانی کابندوبست کرنے کابھی وعدہ کیاجوکہ ایک احسن اقدام ہے تقریب میں قاری عبدالقیوم، محمد خالد، شیخ وقاص، محمد بلال، محمد اکرم ،محمد کاشف سندھو ودیگر سٹاف بھی موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں