30

فارما سیوٹیکل پر مزید ٹیکسز لگائے گئے تو اسے تباہی سے کوئی نہیں بچا سکے گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدر فوڈ بورڈ، چیئر مین کنفیکشنری ایسوسی ایشن حاجی نعیم احمدنے کہا ہے کہ اگر فارماسوٹیکل سیکٹر کے خام مال کی ایل سیز نہ کھولی گئیں تو آئندہ دنوں میں ملک میں جان بچانے والی ادویات کا شدید بحران ہو گا، کمپنیوں کے پاس خام مال کا چند دنوں کا سٹاک باقی رہ گیا ہے۔حکومت بینکوں کو اہم سیکٹرز کی ایل سیز کھولنے کی فوری ہدایات جاری کرے۔انہوں نے مزید کہاکہ اسٹیٹ بینک نے ایل سیز کھولنے کے حوالے سے کمرشل بینکوں کو ہدایات تو جاری کی ہیں مگر کوئی بھی بینک ایل سیز کھولنے کے لئے تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ فارماسوٹیکل سب سے زیادہ اہم سیکٹر ہے۔کیا حکو مت ادویات کے ساتھ بھی آٹاوالا حال کرنا چاہتی ہے۔کمپنیوں کے پاس ایک ایک سال کا خام مال کا سٹاک نہیں ہوتا ہے،جو سٹاک تھا وہ ختم ہوتا جا رہا ہے۔ادویات ابھی سے مارکیٹ سے غائب ہونا شروع ہو گئی ہیں۔حکومت بینکوں کو ہدایات جاری کرے کہ وہ ایل سیز کھولیں۔انہوں نے مزید کہاکہ فارماسوٹیکل سیکٹر پر کسٹم ڈیوٹی،ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی،سیلز ٹیکس،ایڈیشنل سیلز ٹیکس،انکم ٹیکس کی مد میں پہلے ہی بہت زیادہ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے،مزید ٹیکسز سے یہ سیکٹرتباہ ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں