35

فرخ حبیب کی عبوری ضمانت منظور

شیخوپورہ (نامہ نگار ) شیخوپورہ کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت منظور کرلی تفصیلات کے مطابق فیروزوالا کچہری میں ایڈیشنل سیشن جج رائے نعیم نے فرخ حبیب کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے فرخ حبیب کی عبوری ضمانت 16فروری تک منظور کرلی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فرخ حبیب کے خلاف تھانہ فیروزوالا میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں