41

فواد چوہدری ہتھکڑی لگاکر عدالت پیش

لاہور(بیوروچیف)پولیس نے فواد چوہدری کو کینٹ کچہری کی عدالت میں پیش کیا پولیس کی جانب سے درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ رانا مدثر کی عدالت نے راہداری ریمانڈ منظور کر لیا جب کہ اس موقع پر ان کو ہتھکڑی لگائی گئی تھی۔لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا مدثر کیس کی سماعت کررہے ہیں جب کہ اس موقع پر پولیس نے فواد چوہدری کے رہداری ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔پراسیکیوشن نے کہا کہ کوہسار پولیس نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اس لیے ملزم کی اسلام آباد منتقلی کے لیے راہداری ریمانڈ کی ضروری ہے۔فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد کا 4 گھنٹے کا راستہ ہے, راہداری ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے، یہ جائیں اور اسلام آباد میں جا کر پیش کریں، ایک روزہ راہداری ریمانڈ لے کر کہیں اور لے کر جانا چاہتے ہیں۔فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ سفری ریمانڈ نہیں بنتا، ان کی ہتھکڑی بھی کھولی جائے، دونوں ہاتھوں کی بجائے ایک ہاتھ پر ہتھکڑی لگائیں۔وکیل کے دلائل پر عدالت نے کہا کہ آپ فضول باتوں میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔واضح ر ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا ہے۔فواد چوہدری کو اسلام آباد منتقل کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں پولیس ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں