51

فوڈ سنٹرز پر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

سرگودھا (بیوروچیف) سیکرٹری خوراک کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سرگودھا شاہد کھوکھر نے تمام سنٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیدیا ہے اور ساتھ ہی فلور ملز مالکان کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ آٹے اور گندم کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے اپنی ملز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں جبکہ ڈویژن بھر کے چاروں اضلاع خوشاب’ میانوالی’ بھکر کی چیک پوسٹوں پر بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں تاکہ ڈویژن بھر میں گندم کی نقل و حرکت کے حوالہ سے آگاہی رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں