50

فیصل آبادمیں حادثات 2 جاں بحق ‘ بس الٹنے سے 14 مسافر زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گنے سے لوڈ ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار’سڑک کنارے ٹائر تبدیل کرنیوالے لوڈ رکشہ کے ڈرائیور کوڈمپر نے کچل دیا جبکہ ملت روڈ پر تیزرفتار بس کار کو بچاتے ہوئے بے قابوہوکر الٹنے سے 14 مسافر زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122نے نعشیں پولیس کے حوالے کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا ۔تفصیل کے مطابق اعوان والا کا رہائشی 40سالہ ریاض ولد سلطان اپنے 4سالہ بیٹے محبوب کے ہمراہ چنگ چی رکشہ پر چارہ لوڈکرکے جارہا تھا جب وہ ٹھنڈی کھوئی والا روڈ پر پہنچا تو رکشہ کا ٹائرپنکچرہوگیا ٹائرتبدیل کررہا تھا کہ عقب سے آنیوالے تیزرفتار ڈمپر تلے آکر ریاض ولد سلطان کچلا گیا بیٹا زخمی ہوگیا جبکہ مصطفی آباد گلی نمبر2کا رہائشی طلحہ ولد رحمت علی جیل روڈ پر واقع اسلام نگر کے قریب ٹوٹل پمپ کے قریب ٹریفک سگنل پرکھڑا تھا کہ عقب سے آنیوالی گنے سے لوڈٹریکٹرٹرالی تلے آکر زندگی کی بازی ہارگیا۔ حادثات کے مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے ۔علاوہ ازیں ملت روڈ پر ملت چوک کے قریب سیالکوٹ سے فیصل آباد والی تیزرفتاربس کارکو بچاتے ہوئے بے قابوہوکر الٹ گئی جس میں سوارمسافر زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں کوطبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا زخمی ہونیوالے مسافروں میں مصطفی آباد کا رہائشی 33سالہ راحیل ولد امجد فاروق’گوجرہ کا 30سالہ عرفان ولد یوسف’سرگودھا کا 25سالہ طاہرشاہ ولد ناطق حسین’سوات کا 20سالہ وطن نواب نواب ولد عمرنوید’گلستان کالونی کا 30سالہ نوید ولد محبوب ‘پیر محل کا 17سالہ مدثر ولد غلام مصطفی’پیر محل کا 48سالہ سلیم ولد رفیق’احمد آباد کی 30سالہ شازیہ زوجہ شہباز’412گ ب کی 30سالہ شہناز زوجہ فرید’18سالہ آمنہ دختر مقصود’پیپلزکالونی کا 40 سالہ عمران ولد اقبال ‘گلزار کالونی کا 50سالہ سلطان ولد گلزار’ٹوبہ ٹیک سنگھ کا 18سالہ ہارون ولد ہدایت علی اور 23سالہ مدثر ولد غلام رسول کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں