44

فیصل آباد شہر کی چودہ سڑکوں پر چنگ چی کاداخلہ بند

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر چوہدری آصف صدیق نے حادثات کی روک تھام اورٹریفک کے بہائو کو یقینی بنانے کیلئے شہر کی 14شاہراہوں پر چنگ چی رکشہ کی انٹری بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ‘ جن شاہراہوں پر موٹر سائیکل چنگ چی رکشہ کی انٹری بند کی گئی ہے ان میں لنڈا بازار موڑ’ چناب کلب چوک ‘ پرانا جی ٹی ایس چوک ‘ راجباہ روڈ سے اسٹیشن چوک ‘ جھال پل چڑھائی کی جانب جی ٹی ایس چوک’ امریکن ہسپتال سے جانب ریلوے روڈ ‘ کارپوریشن موڑ سے جانب گمٹی چوک ‘ انوری مسجد سے جانب ریگل روڈ اور امام بارگاہ چوک ‘ کوٹھی طاہر شاہ سے جانب امام بارگاہ روڈ ‘ جناح کالونی چوک سے جیل روڈ ‘ چنیوٹ بازار سے کچہری روڈ ‘ اکبر آباد موڑ سے جیل روڈ پر جناح کالونی تک ‘ جڑانوالہ روڈ سے عبداللہ پور چڑھائی ‘ سلپ سیکٹر آفس کلاک ٹاور سے جی ٹی ایس چوک ‘ جھنگ بازار چوک سے امام بارگاہ بابر سینما چوک سے جانب سے امام بارگاہ ‘ نشاط سینما چوک سے نڑ والا روڈ اورنثار اکبر چوک سے جیل روڈ پر چنگ روڈ کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کردی ‘ مذکورہ پوائنٹس سے آگے اگرکوئی موٹر سائیکل یا چنگ چی رکشہ آیا تو ان کیخلاف کالونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ‘ سی ٹی او نے کہاکہ حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کے بہائو کو مسلسل رکھنے کیلئے قدم اٹھایا گیا تاکہ شہریوں سفر کے دوران ٹریفک بلاک کی شکایات کا ازالہ ہوسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں