26

فیصل آباد میں آوارہ کتوں کی بھر مار ‘ شہریوں میں خوف و ہراس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت اور میٹروپولیٹن کے عملہ کی غفلت’ لاپرواہی اور عدم توجہ کے باعث آوارہ کتوں کی تلفی کا آغاز نہ کیا جا سکا، آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بری طرح زخمی ہو کر شہری ہسپتالوں کا رُخ کرنے لگے۔ آج صبح نڑوالا روڈ پر واقع رحمت آباد میں آوارہ کتوں نے 10سالہ بچی مریم دختر شہباز کو کاٹ کر بری طرح لہولہان کر دیا، ریسکیو1122 نے متاثرہ بچی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال داخل کروا دیا۔ تفصیل کے مطابق شہر بھر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں مین شاہراہوں’ چوکوں’ گلی’ محلوں میں گھومتے نظر آتے ہیں، آوارہ کتوں کی بہتات کی وجہ سے شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے، آوارہ کتے موقع ملتے ہی راہ چلتے بزرگوں’ خواتین’ مرد اور بچوں کو کاٹنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ محکمہ صحت اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ سال نو کے موقع پر بھی آوارہ کتوں کی تلفی مہم شروع نہ کر سکا۔ شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کی تلفی مہم کو فی الفور شروع کروایا جائے تاکہ شہری آوارہ کتوں کے کاٹنے سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں