43

فیصل آباد میں مزید 3افراد کو بیدردی سے قتل کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مختلف واقعات کے دوران کرایہ دار کے ہاتھوں مالک مکان سمیت 3افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔نہر سے نامعلوم شخص کے بازوبرآمد ‘پولیس نے نعشیں اورانسانی اعضاء قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ پیپلزکالونی نمبر2حسینیہ چوک کے رہائشی 35سالہ خلیل احمد ولد لطیف نے ملزم صابر نامی شخص کو اپنا مکان کرایہ پر دے رکھا تھا جس پر ان کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا گزشتہ روز خلیل احمد تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ ملت کالونی نزد ایم سی ہائی سکول کے قریب جارہا تھا کہ کرایہ دار ملزم صابر نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ 141گ ب میں اکمل شاہ کی ملزمان عمران عرف مانی استرہ سے پرانی دشمنی چلی آرہی تھی جس پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے مخالف اکمل شاہ کو ابدی نیند سلا دیا۔پولیس نے چار ملزمان عمران وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔علاوہ ازیں تھانہ روڈالہ کے علاقہ 275گ ب کے رہائشی مبشرشریف نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ان کی ملزمان نواز وغیرہ سے عداوت بازی چلی آرہی تھی گزشتہ روز اس کا بھائی شکیل احمد ڈیرہ پر جارہا تھا کہ مشتعل ملزمان نے فائرنگ کرکے شکیل کو قتل کردیا پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں ۔علاوہ ازیں ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ نہر سے نامعلوم شخص کے 2بازو برآمد ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں